دبئی کا موسم گرم، میچوں کی کنڈیشن بھی مشکل ،ہمیں اس کی نہیں میچوں کے نتائج کی فکر ہے، روہت شرما

ہمارے لئے سب ٹیمیں برابر ہیں ،حریف ٹیم کو ہرانا مشن ہے، ٹیم کی حیثیت سے اپنی کارکردگی بہتر کرنا چاہتے ہیں،گیم ٹائم شروع ہوچکا اسی پر فوکس ہے، بھارتی کپتان کی میڈیا سے گفتگو

پیر 17 ستمبر 2018 19:13

دبئی کا موسم گرم، میچوں کی کنڈیشن بھی مشکل ،ہمیں اس کی نہیں میچوں کے ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دفاعی چمپئن اور 6بار کی سابق چمپئن بھارتی کرکٹ ٹیم (کل) منگل سے اپنی مہم کا آغاز دبئی سٹیڈیم میں ہانگ کانگ کی کمزور ٹیم کیخلاف کریگی۔ہانگ کانگ کے میچ سے پیر کو دبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہاہے کہ دبئی کا موسم گرم ہے اور میچوں کے دوران کنڈیشن بھی مشکل ہے لیکن ہمیں کنڈیشن کی نہیں میچوں کے نتائج کی فکر ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم اس گروپ سے پہلے ہی میچ جیت چکی ہے اگر بھارت نے کامیابی حاصل کر لی تو دونوں ٹیمیں سپر فور میں کوالیفائی کرلیں گی۔ روہت شرما نے کہا کہ ورلڈ کپ سرپر ہے اس لئے ہمیں اپنی ٹیم کے کمبی نیشن پر توجہ دینا ہوگی اور انفرادی طور پر بھی اپنی کارکردگی پر توجہ دینا ہوگی۔

(جاری ہے)

ہمارے لئے سب ٹیمیں برابر ہیں ہمیں اپنی ٹیم کی فکر ہے حریف ٹیم کو ہرانا مشن ہے۔

ہم ٹیم کی حیثیت سے اپنی کارکردگی کو بہتر کرنا چاہتے ہیں۔اب گیم ٹائم شروع ہوچکا ہے اور اسی پر فوکس ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس ایشیا کپ میں زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں،ہم ایک دم سے فائنل کی نہیں ایک ایک میچ کی فکرکررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رائیڈو اور کیدار بھی ٹیم کا حصہ ہیں،دونوں کا ٹیم میں آنا بہت اچھا ہے،رائیڈو آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی دکھا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی ایشیا کپ کیلئے تیار ہیں،پچ اتنی بری نہیں ہے ان پچوں پر اپنے آپ کو ایڈجیسٹ کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا فارمیٹ ایسا ہے کہ غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :