انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی

پیر 17 ستمبر 2018 19:42

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) انٹربینک مارکیٹ میں پیرکوامریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے پیر کوانٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدرمیں5پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید124.20روپے سے بڑھ کر124.25روپے اور قیمت فروخت124.30روپے سے بڑھ کر124.35روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی خرید میں50پیسے اور فروخت میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید125.30روپے سے گھٹ کر124.80روپے اورقیمت فروخت125.60روپے سے گھٹ کر125.30روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت خرید میں75پیسے اور قیمت فروخت میں50پیسے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خریدمیں50پیسے اورقیمت فروخت میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید145.00روپے سے گھٹ کر144.25روپے اورقیمت فروخت146.75روپے سے گھٹ کر146.25روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید163.00روپے سے گھٹ کر163.00روپے سے گھٹ کر162.50روپے اورقیمت فروخت164.80روپے سے گھٹ کر164.30روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 35پیسے اور قیمت فروخت میں 10پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید میں 20پیسے کی کمی جبکہ قیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید33.25روپے سے گھٹ کر32.90روپے اورقیمت فروخت33.60روپے سے گھٹ کر33.50روپے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید34.00روپے سے گھٹ کر33.80روپے اورقیمت فروخت34.40روپے پرمستحکم رہی ۔پیر کوچینی یوآن کی قیمت خرید میں50پیسے اور قیمت فروخت میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید18.80روپے سے گھٹ کر18.30روپے اور قیمت فروخت19.60روپے سے گھٹ کر19.50روپے ہوگئی۔