امریکی فوجی اڈے ختم اور ہمارے قیدیوں کو رہا کیا جائے، طالبان کا مطالبہ

پیر 17 ستمبر 2018 20:08

امریکی فوجی اڈے ختم اور ہمارے قیدیوں کو رہا کیا جائے، طالبان کا مطالبہ
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) افغان طالبان رہنماؤں نے افغانستان میں قیامِ امن کے لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے لیے امریکی فوجی اڈے بند کرنے اور سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے سابق سفیر زلمے خلیل زاد کو افغانستان میں امن مذاکرات کے لیے خصوصی مشیر تعینات کیا گیا ہے، جو رواں ہفتے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچے تھے۔

خیال رہے کہ سیکڑوں طالبان قیدیوں کی رہائی اور افغانستان میں قائم امریکی فوجی اڈوں کا مستقبل، 2 ایسے اہم ترین معاملات ہیں جنہیں طالبان رہنما افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے پیشِ نظر ہونے والے مذاکرات میں امریکا کے ساتھ طے کرنے کے خواہاں ہیں