سندھ ہائیکورٹ ، ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت

عامر خان کے وکیل نے دلائل کے لیے مہلت مانگ لی

پیر 17 ستمبر 2018 20:10

سندھ ہائیکورٹ ، ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی،عامر خان عدالت میں پیش ہوگئے عامر خان کے وکیل نے دلائل کے لیے مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے ریمارکس دئے کہ عامر خان اپیل 2003 سے زیر التوا ہے،تاہم اس موقع پر حمود عالم ایڈووکیٹ دوسری عدالت میں مصروف ہونے کے باعث عدالت نے سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عامرخان اور دیگر پر متحدہ کے کارکن انعم عزیز کے قتل کا الزام ہیاس وقت عامر خان ایم کیوایم حقیقی کے جنرل سیکرٹری تھیماتحت عدالت نے عامر خان کو دس سال سزا سنائی تھی شریک ملزم ناظم کالا کی سزا معطل کرکے دوبارہ سماعت کیلیے ماتحت عدالت بھیجا جاچکا ہے۔