لاہور ، دریائے راوی میں بارہ سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق

پیر 17 ستمبر 2018 20:27

لاہور ، دریائے راوی میں بارہ سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) دریائے راوی میں ایک بارہ سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں دریائے راوی کے پانی میں اتر گئیں اور غوطہ خوروں نے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے بارہ سالہ لڑکے کی لاش نکال کر پولیس کے حوالے کر دی بتایاگیا ہے کہ بارہ سالہ بچہ ساندہ کا رہائشی ہے جس کے بارے میں بتایاگیا ہے کہ کم عمر لڑکا کیسے دریائے راوی پہنچا اور اسے کسی نے دھکا دیکر ہلاک کیا یا اس نے خود کشی کی ہے اٹھنے والے سوالات پر پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ وصول ہونے کے بعد تفتیش کا آغاز کریگی۔