لاہور ہائیکورٹ نے سرجیمڈ ہسپتال میں مبینہ طور پر ڈاکٹروں کی غفلت سے مریضہ کی ہلاکت کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری

پیر 17 ستمبر 2018 20:57

لاہور ہائیکورٹ نے سرجیمڈ ہسپتال میں مبینہ طور پر ڈاکٹروں کی غفلت سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سرجیمڈ ہسپتال میں مبینہ طور پر ڈاکٹروں کی غفلت سے مریضہ کی ہلاکت کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ڈپٹی اٹارنی جنرل سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس عاطر محمود نے قمرالزمان کی درخواست پر سماعت کی۔ ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کے دوران درخواست گزار کی بیٹی انعم کی ہلاکت ہوئی گی ،وکیل درخواست گزارکا موقف تھا کہ سرجیمڈ ہسپتال کے خلاف پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن میں درخواست دی لیکن شنوائی نہیں ہوئی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سرجیمڈ ہسپتال کا لائسنس معطل کرنے کا حکم دے۔