ہم ڈیمز کیخلاف نہیں لیکن کالا باغ ڈیم متنازعہ منصوبہ ہے،سکندرشیرپائو

تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں ، سب کو اپنے دائرہ اختیار میں رہنا چاہئے،چیف جسٹس نے ایک متنازعہ منصوبے کے بارے میں بات کی ہے،قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندرشیرپائو

پیر 17 ستمبر 2018 21:07

ہم ڈیمز کیخلاف نہیں لیکن کالا باغ ڈیم متنازعہ منصوبہ ہے،سکندرشیرپائو
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندرشیرپائو نے کہا ہے کہ ہم ڈیمز کیخلاف نہیں لیکن کالا باغ ڈیم متنازعہ ہے۔تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن سب کو اپنے دائرہ اختیار میں رہنا چاہئے،چیف جسٹس نے ایک متنازعہ منصوبے کے بارے میں بات کی ہے۔قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر شیرپائو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیمز کیخلاف نہیں لیکن کالا باغ ڈیم متنازعہ ہے۔

ایسی باتوں سے اداروں کو متنازع نہ بنایا جائے،تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن سب کو اپنے دائرہ اختیار میں رہنا چاہئے،ادارے سیاسی مسائل نہ چھیڑے تو بہتر ہوگا، پانی کی کمی کا مسئلہ صرف ڈیمز بنانے سے حل نہیں ہوگا، تینوں صوبائی اسمبلیوں نے کالاباغ ڈیم کے خلاف قرارداد پاس کی ہے۔

(جاری ہے)

بعض قواتیں اب اٹھارویں ترمیم کو واپس کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم صوبوں کی مزید خود مختاری چاہتے ہیں اسلئے اس طرح کے فیصلوں کی مخالفت کرینگے، فاٹا کو صوبے میں ضم کرنے کی کاغذاتی کارروائی مکمل ہوچکی ہے، صوبائی حکومت تاحال قبائلی اضلاع کے حوالے سے سنجیدہ نہیں نظر آرہی، حکومت قبائلی اضلاع کے حوالے سے سنجیدگی ظاہر کرے اور عملی اقدامات اٹھائے،اگر قبائلی اضلاع کو توجہ نہ دی گئی تو انضمام مخالف قوتوں کو فائدہ ہوگا۔