واپڈا صوبے میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے فوری اور موثراقدامات اٹھائے جائیں،شاہ فرمان

حکومت بجلی کی کمی دور کرنے کیلئے ایک طرف ڈیموں کے تعمیر کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے،،گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان

پیر 17 ستمبر 2018 21:07

واپڈا صوبے میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے فوری اور موثراقدامات ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے واپڈا حکام کوہدایت کی ہے کہ صوبے میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بجلی کی ترسیل کے نظام کو مستحکم خطوط پر استوارکرنے کیلئے فوری اور موثراقدامات اٹھائے جائیں ۔انہوں نے خا ص طور پر پشاور کے مضافاتی علاقوں کی صورتحال کا ذکر کیا اور اس امر کی بھی تاکید کی مقامی لوگوں کو اعتماد میں لیکر بجلی کے میٹرزلگانے کی کو ششوں کو نتیجہ خیز بنا یا جا ئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روزگورنرہاو،ْس پشاورمیں پیسکو کے چیف ایگزیکٹیو جناب محمدامجدکے ساتھ گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر ادارے کے بعض دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔گورنر نے کہاکہ حکومت بجلی کی کمی دور کرنے کیلئے ایک طرف ڈیموں کے تعمیر کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ دوسری جانب بجلی کی ترسیل کے نظام کی اپ گریڈیشن کا عمل بھی جاری ہے جس سے صارفین کے مسائل پر جلدقابو پانے اور توانائی کے وسائل میں اضافہ ممکن ہو گا۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ عوام کو چاہیئے کہ وہ بجلی کے میٹرزلگوانے کے سلسلے میں پیسکو حکام کے ساتھ تعاون کریںتاکہ لوڈمنیجمنٹ کے مسئلے پر زیادہ سے زیادہ ممکنہ حد تک قابو پایا جا سکے۔گورنر نے پیسکو حکام کویہ ہدایت بھی کی کہ بجلی کے اضافی بلوں میں بقایاجات کے حوالے سے صارفین کو درپیش مسائل بھی ممکن حد تک حل کئے جا ئیں تاکہ دیر پا کامیابی یقینی بنا ئی جا سکے ۔