پاکستان کی لوٹی دولت واپس لانے کے لئے اقدامات اچھی بات ہے، سابق گورنرسندھ محمد زبیر

پیر 17 ستمبر 2018 21:25

پاکستان کی لوٹی دولت واپس لانے کے لئے اقدامات اچھی بات ہے، سابق گورنرسندھ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس آنی چاہیئے اور حکومتی اقدام میں سب کو سپورٹ کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت کے پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان انصاف اوراحتساب کے معاہدے کے بڑے اقدام پر مخالفین بھی تعریف کرنے لگے، رہنما مسلم لیگ( ن) اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے حکومتی اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا برطانیہ سے ایسا معاہدہ ہوتا ہے تو یہ اچھی بات ہے۔محمد زبیر نے کہاکہ پاکستان کی لوٹی دولت واپس لانے کے لئے اقدامات اچھی بات ہے، اسحاق ڈار ہو یا کوئی بھی ہو ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور حکومتی اقدام میں سب کو سپورٹ کرنا چاہئے۔