Live Updates

کم و بیش دس بجٹ پیش کرنے والوں نے آدھا بجٹ پیش کیا ہے‘ سندھ حکومت نے محکمہ صحت پر 103 ارب خرچ کیے

لیکن اندرون سندھ سانپ کاٹ لے تو ویکسین نہیں ملتی‘ پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 17 ستمبر 2018 21:27

کم و بیش دس بجٹ پیش کرنے والوں نے آدھا بجٹ پیش کیا ہے‘ سندھ حکومت نے ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کم و بیش دس بجٹ پیش کرنے والوں نے آدھا بجٹ پیش کیا ہے ۔ سندھ حکومت نے محکمہ صحت پر 103 ارب خرچ کیے لیکن اندرون سندھ سانپ کاٹ لے تو ویکسین نہیں ملتی ۔ وہ پیر کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں 6 ہزار اسکول بند پڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

تھر میں بچے مر رہے ہیں اور حکمران اپنی غذائی قلت دور کر رہے ہیں ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کہاں گئے وہ 700 آر او پلانٹ انہوں نے کہا کہ پہلے بجٹ کی کتابیں مل جائیں پھر اس بجٹ کا پوسٹ مارٹم کریں گے ۔ دیامیر بھاشا ڈیم اور کالا باغ ڈیم میں زمیں آسمان کا فرق ہے ۔ ڈیم بنانا اب ملک کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنگالیوں کو پیپلز پارٹی کی حکومت نے واپس کیوں نہیں بھجوایا ۔ ڈھائی لاکھ افراد کے پاکستانی بن جانے سے کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات