توانائی اور بجلی کے معاملات پر بھی فوری توجہ دی جائے، بجلی کی، ترسیل کا نظام بہتر، لائن لاسز کم ، بجلی کی چوری کا

سدباب کیا جائے، دریائوں کے بہائو پر بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو مزید بڑھانا چاہئے،صدر ڈاکٹر عارف علوی

پیر 17 ستمبر 2018 21:33

توانائی اور بجلی کے معاملات پر بھی فوری توجہ دی جائے، بجلی کی، ترسیل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں کہا کہ توانائی اور بجلی کے معاملات پر بھی فوری توجہ دی جائے۔ بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنایا جائے۔ لائن لاسز کم کئے جائیں اور بجلی کی چوری کا سدباب کیا جائے۔

(جاری ہے)

الله تعالیٰ کے فضل و کرم سے شمالی علاقہ جات، آزاد کشمیر اور وطن عزیز کے بعض دیگر علاقے پانی کی دولت سے مالا مال ہیں۔

ان علاقوں کا ماحول بجلی کی تیاری کے سلسلے میں قدرتی طور پر سازگار ہے۔ متعلقہ وزارتوں اور حکام کو دریائوں کے بہائو پر بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو مزید بڑھانا چاہئے۔ ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا چاہئے تاکہ جہاں بھی بجلی پیدا ہو رہی ہو وہ نیشنل گرڈ سے منسلک ہو جائے تاکہ ملک بھر میں بجلی کی ترسیل کا نظام مربوط شکل اختیار کر سکے۔