فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی ضمن میں فاٹا کے عوام کی امیدوں اور توقعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے واضح پالیسیاں بنانی پڑیں گی، صدر ڈاکٹر عارف علوی

پیر 17 ستمبر 2018 21:17

فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی ضمن میں فاٹا کے عوام کی امیدوں اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں کہا کہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے اعلان کے بعد جلد از جلد اس قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے فاٹا کے عوام کی امیدوں اور توقعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہمیں واضح پالیسیاں بنانی پڑیں گی اور فیصلے کرنے پڑیں گے۔