نیب 2013 میں اربوں روپے کے مضاربہ متاثرین کو رقم دلوانے میں ناکام

مضاربہ متاثرین ایکشن کمیٹی کا ازالہ نہ ہونے پر احتجاج کا اعلان ،چیف جسٹس سے سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل

پیر 17 ستمبر 2018 22:03

نیب 2013 میں اربوں روپے کے مضاربہ متاثرین کو رقم دلوانے میں ناکام
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) نیب 2013 کے اربوں روپے کے مضاربہ سکینڈل کے متاثرین کو رقم نہ دلوا سکا ، مضاربہ متاثرین ایکشن کمیٹی ازالہ نہ ہونے پر احتجاج کرنے کا اعلان کر تے ہوئے چیف جسٹس سے سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں مضاربہ سکینڈل متاثرین کی ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جڑواں شہروں کے مضاربہ متاثرین نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا کہ گیا جب تک متاثرین کو ان کی لوٹی ہوئی رقوم واپس نہیں مل جاتی چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں شرکاء نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے اپیل کی کہ وہ مضاربہ سکینڈل پر سوموٹو ایکشن لے کر نیب کو پابند کریں کہ وہ مضاربہ سکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچائیں اور جو رقوم نیب نے اب تک ریکور کی ہیں وہ مضاربہ متاثرین کو واپس کی جائیں۔ یاد رہے پانچ سال قبل 2013 میں اربوں روپے کا مضاربہ سکینڈل منظر عام پر آیا تھا جس پر نیب نے کچھ ملزمان کو گرفتار کر کے ریکوری بھی کی تھی لیکن آج تک متاثرین کو ان کی رقم نہیں ملی۔ شرکاء نے نیب کے ڈائریکٹر جنرل کی کھلی کچہری میں بھی اس معاملے پردرخواست پیش کرنے کا فیصلہ کیا ۔