Live Updates

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ خطاب میں تحریک انصاف کے منشور کا احاطہ کیا،

اقتصادی سرگرمیوں کو مستحکم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے حکومت کی رہنمائی کے لئے سمت کا تعین کیا خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

پیر 17 ستمبر 2018 22:42

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ خطاب میں تحریک انصاف کے منشور کا احاطہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ خطاب میں تحریک انصاف کے منشور کا احاطہ کیا، اقتصادی سرگرمیوں کو مستحکم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے حکومت کی رہنمائی کے لئے سمت کا تعین کیا۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب کے بعد ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صدر نے اپنی تقریر کے دوران تعلیم کے نظام کی بہتری کے لئے کوششوں کی طرف اشارہ کیا، صدر مملکت نے نئے پاکستان کے لئے حکومت کو اپنی ترجیحات طے کرنے کیلئے گائیڈ لائن دی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی کی جو بات صدر نے اپنے خطاب میں کی ہے اس سے روپے کی قدر مستحکم ہو گی جس سے مہنگائی کا خود بخود حل نکل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانی ملک کی ضرورت ہے، پانی کا بحران اور دیگر مسائل سابقہ حکومت نے ہمیں ورثے میں دیئے ہیں، وطن عزیز اس وقت اربوں ڈالر کا مقروض ہے، پاکستان کو مشکل وقت سے نکالنے کے لئے ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، حکومت کا بنیادی مقصد ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات