ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بدھ کی صبح وطن واپس پہنچیں گی:خرم

نواز گنڈا پور لاہور علامہ اقبال ایئر پورٹ پر قائدین وکارکنان استقبال کریں گے،،تحریک منہاج القرآن فرقہ واریت، دہشت گردی، لسانی وگروہی تعصبات کا خاتمہ چاہتی ہے، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک

پیر 17 ستمبر 2018 22:53

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بدھ کی صبح وطن واپس پہنچیں گی:خرم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری 19ستمبر بدھ کی صبح وطن پہنچیں گے، لاہور علامہ اقبال ایئر پورٹ پر قائدین وکارکنان ان کا استقبال کریں گے، ڈاکٹر محمد طاہر القادری فلائٹ نمبر TK-714کے ذریعے بدھ کی صبح پانچ بجکر بیس منٹ پر علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لاہور پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری وطن واپسی کے بعد 22ستمبر بروز ہفتہ کو سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے وکلاء سے بریفنگ لیں گے،خرم نواز گنڈا پور نے مزید کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیر صدارت پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی اور پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کا اہم اجلاس بھی منعقد ہوگا، اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹائون اور ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی انقلابی جدوجہد میں ہر طبقے کو شریک کرنا کارکنوں کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے، ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد اور 10نکاتی ایجنڈا غریب کا مقدر بدلنے کے لیے ہے ، دریں اثناء منہاج القرآن علماء کونسل کے وفد نے صدر منہاج القرآن علماء کونسل الحاج امداد اللہ قادری کی سربراہی میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں خرم نواز گنڈا پور سیکرٹری جنرل عوامی تحریک سے ملاقات کی، علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ علمائے کرام محرم الحرام میں امن اور اسلامی اخوت کے فروغ کے لیے کردار ادا کریں، معاشرے میں برداشت اور رواداری کے کلچر کو فروغ دیں، انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ملک میں فرقہ واریت،انتہا پسندی، دہشتگردی،لسانی وگروہی تعصبات کا خاتمہ چاہتی ہے،منہاج القرآن علماء کونسل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر سرپرستی ایک ایسا فورم ہے جو پاکستان بھر کے تمام علماء کو اتحاد اور وحدت کی لڑی میں پرو کر باہمی رواداری کا ماحول قائم کر رہا ہے، اتحاد ویگانگت کی دعوت تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام تک لے جارہے ہیں تاکہ باہمی اتحاد اور اتفاق کے ذریعے علماء فکر حسینی کو عام کریں،ظالمانہ نظام کے خاتمے کے لیے متحد ہوجائیں،وفد میں علامہ سید فرحت حسین شاہ،علامہ میر آصف اکبر، علامہ عثمان سیالوی، علامہ غلام اصغر صدیقی،علامہ امداد اللہ شاہ ودیگر شامل تھے۔