انٹر ریجن انڈر 19 ٹورنامنٹ، بہاولپور ریجن کی ٹیم حیدرآباد ریجن کے خلاف پہلی اننگز میں 240 رنز پر آئوٹ، نوید احمد کی شاندار سنچری

پیر 17 ستمبر 2018 22:56

انٹر ریجن انڈر 19 ٹورنامنٹ، بہاولپور ریجن کی ٹیم حیدرآباد ریجن کے خلاف ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ریجن انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ میں بہاولپور ریجن کی ٹیم حیدرآباد ریجن کے خلاف پہلی اننگز میں 240 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، نوید احمد نے 136 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، حیدرآباد نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ پر 16 رنز بنا لئے تھے، لاہور ریجن وائٹ نے راولپنڈی ریجن کی پہلی اننگز 168 رنز کے جواب میں 7 وکٹوں پر 121 رنز بنا لئے تھے۔

(جاری ہے)

نیشنل گرائونڈ اسلام آباد میں شروع ہونے والے میچ کے پہلے روز بہاولپور ریجن کی ٹیم حیدرآباد ریجن کے خلاف پہلی اننگز میں 240 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، نوید احمد نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری کی اور 136 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، نعمان اکبر نے 3، محمد اعزاز اور وقاص نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں حیدرآباد ریجن نے کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 16 رنز بنا لئے تھے، دوسری جانب مرغزار گرائونڈ اسلام آباد میں شروع ہونے والے میچ میں راولپنڈی ریجن کی ٹیم پہلی اننگز میں 168 رنز پر ڈھیر ہو گئی، اویس احمد 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہاشم ابراہیم نے 5، محمد ارسلان نے 3 اور عبدالقیوم نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں لاہور ریجن کی ٹیم بھی پہلی اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے اور 121 کے سکور پر اس کے 7 کھلاڑی آئوٹ ہو گئے ہیں، محمد ارسلان 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد شاہ ویز، مبشر خان اور شیراز خان نے 2، 2 وکٹیں لیں۔