کون صحیح ، کس کی پراڈکٹ غیر معیاری ، آئسکریم اور فروزن ڈیزرٹ کے تما م برانڈز کے لیبارٹری تجزیے کروانے کا فیصلہ

آئسکریم اور فروزن ڈیزرٹ کے معیار اور اجزاء کی جانچ کے لیے ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں‘ڈی جی فوڈ اتھارٹیکیپٹن (ر) محمد عثمان

پیر 17 ستمبر 2018 22:58

کون صحیح ، کس کی پراڈکٹ غیر معیاری ، آئسکریم اور فروزن ڈیزرٹ کے تما ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے آئس کریم اور فروزن ڈیزرٹ کے تمام برانڈز کا لیبارٹری تجزیے کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے مارکیٹ میں بکنے والے تمام برانڈز کے سیمپل لینے کا حکم دے دیا۔تمام برانڈز کے نمونے 25ستمبر سے اوپن مارکیٹ میں کمپنیوں کے نمائندوں کی موجودگی میں اٹھائے جائیں گے۔

نمونوں کا تجزیہ عالمی معیار کی دو لیبارٹریوں سے کروایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئس کریم اور فروزن ڈیزرٹ بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے ملاقات کی۔ملاقات میںآئس کریم اور فروزن ڈیزرٹ کے تما م برانڈز کے لیبارٹری تجزیے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے مارکیٹ میں بکنے والے تمام برانڈز کے سیمپل لینے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نمونے 25ستمبر سے اوپن مارکیٹ میں کمپنیوں کے نمائندوں کی موجودگی میں اٹھائے جائیں گے اوران کا تجزیہ عالمی معیار کی دو لیبارٹریوں سے کروایا جائے گا۔ نمونوں کے تجزیے کی مکمل رپورٹ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی سیکشن 2بی کے تحت مفاد عامہ کے لیے شائع کی جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئس کریم اور فروزن ڈیزرٹ کے معیار اوران میںشامل اجزاء کی جانچ کے لیے ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔

مقرر کردہ معیار پر پورا نہ اترنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور فوڈ انڈسٹری نمائند گان کی ملاقات کے دوران اشیائے خورونوش کے معیار کی جانچ کے لیے جاری سالانہ ٹیسٹنگ شیڈول پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ عوام کو بہترین اشیاء کی فراہمی کیلئے تما م اشیاء کی متواتر چیکنگ کا نظام بہترین عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :