Live Updates

تحریک انصاف کی حکومت عوام کے ریلیف کے لئے (کل) اسمبلی میں مالیاتی بل پیش کرے گی، صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی تقریر میں پی ٹی آئی کے منشور کا احاطہ کیا ہے

وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو

پیر 17 ستمبر 2018 23:28

تحریک انصاف کی حکومت عوام کے ریلیف کے لئے (کل) اسمبلی میں مالیاتی بل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے ریلیف کے لئے (آج) منگل کو اسمبلی میں مالیاتی بل پیش کرے گی، صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی تقریر میں پی ٹی آئی کے منشور کا احاطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب کے بعد ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی ایک جہاندیدہ شخص ہیں، انہوں نے اپنے خطاب میں عوام کی توقعات کے مطابق اپنے خیالات کا اظہار کیا، صدر کی تقریر دراصل تحریک انصاف کے منشور کا احاطہ ہے، ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے خطاب میں حکومت کو ایک بہتر سمت کی طرف رواں کرنے کے لئے رہنمائی فرمائی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام کے دکھ درد کو سمجھتے ہیں اس لئے اس کو ریلیف دینے کے لئے پارلیمنٹ میں جو فنانس بل پیش کیا جا رہا ہے اس میں بڑا ریلیف پیکج شامل ہے۔ آٹا، گھی اور دالوں کو سستا کرنے کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میں اس سے متعلق فی الحال کچھ نہیں کہوں گا، تحریک انصاف کی 100 دن کی ترجیحات میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوام کو بہتر معیار زندگی فراہم کرنا شامل ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات