پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ختم کر کے کوئی نہیں اتھارٹی نہیں بنائی جا رہی،اتھارٹی کو مزید فعال اور متحرک بنایا جائے گا

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

پیر 17 ستمبر 2018 23:28

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ختم کر کے کوئی نہیں اتھارٹی نہیں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ختم کر کے کوئی نئی اتھارٹی نہیں بنائی جا رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیر کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی کام اتھارٹی اپنے فرائض بہتر انداز میں انجام دے رہی ہے، وزیراعظم سے پی ٹی اے کے خاتمہ سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی اسے ختم کیا جا رہا ہے، پی ٹی اے ٹیلی کام کی صنعت کو ریگولیٹ کرتی ہے، اس کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں، اتھارٹی کو مزید فعال اور متحرک بنایا جائے گا۔