راولپنڈی، حلقہ این اے 60کی مسیحی برادری نے مسلم لیگ ن کے امیدوارسجادخان کی مکمل حمایت کااعلان کردیا

راولپنڈی خصوصاً قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60کی مسیحی برادری پاکستان مسلم لیگ ن اور اس کے امیدواروں کی حمایت کرتی رہی ہے اب 14اکتوبرکے ضمنی الیکشن کے لئے مسیحی برادری سجادخان کی ہرطرح سے مکمل حمایت کرتی ہے،پاسٹرسیموئیل ڈینیئل

پیر 17 ستمبر 2018 23:30

راولپنڈی، حلقہ این اے 60کی مسیحی برادری  نے مسلم لیگ ن کے امیدوارسجادخان ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60کی مسیحی برادری نے 14اکتوبرکوہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارسجادخان کی مکمل حمایت کااعلان کردیا یہ اعلان مسیحی برادری کی جانب سے گزشتہ روزکنگڈم آف گارڈچرچ مریڑحسن کے پاسٹرسیموئیل ڈینیئل نے ایلڈرامانت، ایلڈر ریاست ،ایلڈرشمعون اورایلڈراسداور اپنی کلیسیاکے ہمراہ مسیح برادری کے اجتماع میں کیاجس میں مسیحی مردوں اورخواتین کی کثیرتعدادنے شرکت کی اس موقع پرپاسٹرسیموئیل ڈینیئل نے کہاکہ راولپنڈی خصوصاً قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60کی مسیحی برادری پاکستان مسلم لیگ ن اور اس کے امیدواروں کی حمایت کرتی رہی ہے اب 14اکتوبرکے ضمنی الیکشن کے لئے مسیحی برادری سجادخان کی ہرطرح سے مکمل حمایت کرتی ہے ہم مسیحی ماضی کی طرح اب بھی مسلم لیگ ن اور سجادخان کے ووٹرہیں اس موقع پرسجادخان نے مسیحی برادری کا اپنی حمایت کرنے پرشکریہ اداکیااورکہاکہ مجھے مسیحی برادری پرفخرہے کیونکہ مسیحی برادری نے تحریک پاکستان اورقیام پاکستان کے دوران قابل تحسین کرداراداکیا ہے مسیحی برادری کاہرموقع پرمثبت کرداررہاہے میری حمایت کرنے پر میں ان کااحسان مندرہوں گااورمنتخب ہوکر مسیحی برادری کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا میرافرض اولین سمجھوںگا۔