پاکستان کی خوشحالی اور استحکام بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے،جام کمال خان

ملک کے سب سے بڑے صوبے کی حیثیت سے بلوچستان ملک کی معاشی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر اعلی بلوچستان

پیر 17 ستمبر 2018 23:37

پاکستان کی خوشحالی اور استحکام بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے،جام کمال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی اور استحکام بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے اور ملک کے سب سے بڑے صوبے کی حیثیت سے بلوچستان ملک کی معاشی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، وہ صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س کے بعد پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے صدر کے خطاب کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر نے اپنی تقریر میں اہم قومی امور کا خوبصورتی کے ساتھ احاطہ کیا اور ملک کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی، خاص طور سے انہوں نے بلوچستان کی پسماندگی اور غربت کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صدر مملکت وفاق کی علامت ہیں لہٰذا اپوزیشن کو ان کے خطاب کے دوران اجلاس سے واک آؤٹ نہیں کرنا چاہئے تھا۔