خاران میں معصوم شہریوں پر دستی بم حملہ قابل مذمت ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان

دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائیوں میں ملوث عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں، جام کمال

پیر 17 ستمبر 2018 23:37

خاران میں معصوم شہریوں پر دستی بم حملہ قابل مذمت ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے خاران میں دستی بم کے حملہ میں چھ معصوم شہریوں کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس بزدلانہ کاروائی کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی ہدایت بھی کی ہے، وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائیوں میں ملوث عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں تاہم عوام کے تعاون سے ملک دشمن عناصر کے بدامنی پیدا کرنے کے عزائم کو ناکام بنادیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو واقعہ میں ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے جبکہ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :