Live Updates

قومی اسمبلی میں صدر قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف کا گیس کی قیمتوں میں حکومتی اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

ریلیف کے نام پر ووٹ لے کر آنے والی حکومت نے غریبوں، مزدوروں، محنت کشوں ، کمزورومتوسط طبقات سے ریلیف چھین لیا ہے ،

پیر 17 ستمبر 2018 23:37

قومی اسمبلی میں صدر قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف کا گیس کی قیمتوں میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائدِ حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے گیس کی قیمتوں میں حکومتی اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلیف کے نام پر ووٹ لے کر آنے والی حکومت نے غریبوں، مزدوروں، محنت کشوں ، کمزورومتوسط طبقات سے ریلیف چھین لیا ہے جو عوام سے کھلا دھوکہ ہے۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی جس سے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن گیس کی قیمتوں میں دس سے لے کر ایک سو پینتالیس فیصد اضافے کو مسترد کرتی ہے اور اس کی مذمّت کرتی ہی- گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے عوام پر عربوں رپوں کا بوجھ بڑھے گا۔

(جاری ہے)

یہ اضافہ پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ اضافہ بتایاجارہا ہے جس سے غریب، متوسط طبقات کے گھروں کے چولہے بجھ جائیںگے جو صریحا ظلم، زیادتی اور ناانصافی ہے جسے فی الفور واپس لیاجائے۔ اس ظلم کے نتیجے میں مہنگائی مزید بڑھے گی اوراس اقدام کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ، کھاد اور دیگر مصنوعات کا مہنگا ہونا لازم ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ ساٹھ فیصد گھریلو صارفین ایسے ہیں ،جن کے لئیے پندرہ سے تیس فیصد گیس کی قیمتیں بڑھائی گئیں ہیں ،اس سے غریب اور اوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد شدید متاثر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے حالیہ اقدام نے صنعتاور صنعتی صارفین کو بھی بڑی مشکل میں ڈال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے جس مہنگائی کے طوفان کو روکا ہوا تھا اور گیس کی قیمتوں میں پانچ سال کے دوران اضافہ نہیں کیا تھا مگر تحریک انصاف کی نوزائدہ حکومت نے گیس کی قیمتیں بڑھا کر غریب عوام پر مہنگائی کے دروازے کھول دئیے ہیں۔ہر دن کے ساتھ یہ طے ہوتا جارہا ہے کہ اس حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے اور یہ صرف عوام پر تجربات کررہی۔ شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ یہ ظالمانہ اضافہ واپس لیاجائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات