خاران میں نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں 8افرادزخمی ہوگئے

پیر 17 ستمبر 2018 23:37

خاران میں نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں 8افرادزخمی ہوگئے
خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) خاران میںنامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں 8افرادزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کی رات خاران بازار میں نامعلوم افراد نے گشت پر مامور سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم پھینکا جو روڈ پر گر کردھماکے سے پھٹ گیا جس سے 8شہری محمد اقبال ولد ولی محمد،نور احمد ولد رحیم خان،کامران ولد اسحاق،شوکت علی ولد بہادر خان،گل محمد ولد خواستی خان،زبیر احمد ولد نصیر،عید محمد ولد نصراللہ او راور نگ زیب ولد وحید خان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر خاران ہستپال منتقل کردیا گیا جہاں 2زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کردیا گیا دستی بم حملے میں سیکورٹی فورسز کے اہلکار معجزانہ طورپر محفوظ رہے واقعہ کے بعد فرنٹیر کور بلوچستان ،پولیس اور لیویز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکرنامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔