پنجاب بھرمیں 850 ٹریفک حادثات میں 15 ا فراد جاںبحق، 976 زخمی

پیر 17 ستمبر 2018 23:39

لاہور۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں850 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 582 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔381معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

(جاری ہے)

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں15افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (86فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں406ڈرائیوز،26کم عمرڈرائیورز438مسافراور134پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں699موٹر سائیکلز،122آٹو رکشے،76موٹر کاریں،43وین10مسافربسیں،22ٹرک اور104دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔