مجالس اور عاشورہ محرم کے جلوسوں کے راستوں پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں، سی ٹی او

پیر ستمبر 23:42

گوجرانوالہ۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) چیف ٹریفک آفیسر غلام عباس تارڑنے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کو ہر صورت بحال اور ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے مجالس اور عاشورہ محرم کے جلوسوں کے راستوں پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک ملازمین تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ مرکزی جلوس کے راستوں پر ٹریفک کی روانی کے لئے متبادل پلان عوام کی سہولت کے لئے جاری کر دئیے ہیں،حافظ آباد روڈ سے گوجرانوالہ شہر میں آنے والی ٹریفک کو عالم چوک سے براستہ جی ٹی روڈ بائپاس جناح انٹر چینج کی طرف منتقل کردیا گیا ہے، اعوان چوک ،مدنی روڈ سے نوشہرہ روڈ آنے والی ٹریفک کو باغبانپورہ جناح روڈ کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے،علی پور روڈ سے گوندلانوالہ چوک کی طرف تمام ٹریفک بدستور چلتی رہے گی ،شریف پورہ سے جناح روڈ (عالم چوک،اعوان چوک )پر ٹریفک بدستور چلتی رہے گی،جی ٹی روڈ پر آنے والی ٹریفک فلائی اوور استعمال کریگی ،سیالکوٹ روڈ سے آنے والی ٹریفک فلائی اوور استعمال کرے گی انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے لئے ممنوع روٹس پر کسی قسم کی ٹریفک برداشت نہیں کی جائے گی ،کرائون سینما چوک تا گرجاکھی گیٹ،نیائیں چوک تا گیپ چوک، باغیچی چوک تا تھانے والا بازار تا سیالکوٹی گیٹ،گرجاکھی دروازہ تا نیائیں چوک ،دیگانوالہ بازار نکا چوک تا اندرون سیالکوٹی گیٹ،ٹھاکر سنگھ گیٹ تا نیائیں چوک ،ٹمبر مارکیٹ تا گھنٹہ گھر چوک ،میلاد مصطفیٰ چوک جبکہ آٹو مارکیٹ فلائی اوور کے نیچے ہر قسم کی ٹریفک بند رہے گی ،سی ٹی او نے تمام شہریوں سے سٹی ٹریفک پولیس سے تعاون کرنے پر زور دیا ہے تاکہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور عاشورہ محرم کے جلوسوں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے ۔