سویڈش فٹ بالر زلاٹن ابراہیمووچ کے کیریئر کے 500 گولز مکمل

پیر 17 ستمبر 2018 23:46

سویڈش فٹ بالر زلاٹن ابراہیمووچ کے کیریئر کے 500 گولز مکمل
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) سویڈن اور ایل اے گلیکسی کے فٹ بالر زلاٹن ابراہیمووچ نے کیریئر کے 500 گولز مکمل کر لئے، وہ دور حاضر میں اعزاز پانے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، اس سے قبل پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹائن کے لائنل میسی بھی کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ابراہیمووچ نے ایف سی ٹورنٹو کے خلاف لیگ میچ میں شاندار گول کر کے گولز کی پانچویں سنچری مکمل کی، انہوں نے مالمو، ایجکس، یووینٹس، انٹرمیلان، بارسلونا، اے سی میلان، پیرس سینٹ جرمین اور ایل اے گیلیکسی کی نمائندگی کرتے ہوئے 438 گولز کئے جبکہ انہوں نے سویڈن کی طرف سے 62 انٹرنیشنل گولز کئے، اسطرح ان کے مجموعی گولز کی تعداد 500 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :