فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہو گئی

پیر ستمبر 23:48

فتح جنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہو گئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق فتح جنگ سے بیس کلومیٹر دور درسکی موڑ پر پنڈی گھیب سے آنے والی کار نمبر 6585تیز رفتاری کے باعث بے قابوکر سڑک کنارے درخت سے ٹکرانے کے بعد فتح جنگ کی جانب سے جانے والی کار نمبر 3618کو جا لگی ۔

(جاری ہے)

حادثہ کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون گل فرین زوجہ محمد یعقوب سکنہ پنڈی گھیب موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی پولیس نے ضابطے کی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔