”اپنے شوہر کو کیسے قتل کریں“ کی مصنفہ پر اپنے شوہر کے قتل کا الزام

Ameen Akbar امین اکبر پیر 17 ستمبر 2018 23:53

”اپنے شوہر کو کیسے قتل کریں“ کی مصنفہ پر اپنے شوہر کے قتل کا الزام
68 سالہ نینسی کرامپٹن بروفی ایک رومانوی ناول نگار ہیں۔ انہیں 6 ستمبر کو اپنے شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ اگرچہ  قتل کا یہ مقدمہ دوسرے مقدموں سے مختلف نہیں لیکن اس میں خاص بات یہ ہے کہ  نینسی نے ”اپنے شوہر کو کیسے قتل کریں“(How to Murder Your Husband) کے عنوان سے ایک  مضمون لکھا تھا ۔ اب  یہی مضمون نینسی کے خلاف ایک ثبوت بھی ہے۔


یہ  مضمون 2011 میں See Jane Publish نامی ویب سائٹ پر شائع ہوا۔بعد میں یہ ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا لیکن اس کا آرکائیوڈ ورژن ابھی بھی دستیاب ہے۔
700 الفاظ کے اس مضمون میں نینسی نے قتل کی ممکنہ وجوہات، جیسے زنا، گھریلو جھگڑے اور لالچ کو قرار دیا۔
نینسی نے لکھا کہ رومانوی تجسس  کی لکھاری ہونے کے حوالے سے میں نے بہت سا وقت قتل، اس کے نتائج اور بعد میں پولیس کی کاروائی کے بارے میں سوچا ہے۔

(جاری ہے)

آخر کار اگر قتل ہی مجھے آزاد کر سکے تو میں یقینی طور پر جیل میں وقت گزارنا نہیں چاہوں گی۔ میں نے پایا کہ لوگوں کو حقیقت میں قتل کرنے کی بجائے ان کے مرنے کی دعا کرنا آسان ہے۔ میں اپنی دیواروں پر خون اور دماغ کی باقیات کے بارے میں پریشان نہیں ہونا چاہوں گی۔ اور حقیقت میں میں جھوٹ یاد کرنے کے معاملے میں اچھی نہیں ہوں۔ نینسی نے مزید لکھا کہ قتل کے بارے میں جو میں جانتی ہوں کہ ہر کوئی تب کرتا ہے جب اسے مجبور کیا جائے۔

اس مضمون کے علاوہ نینسی نے بہت سے ناول لکھ کر خود شائع کیے۔
نینسی کے شوہر 63 سالہ ڈینئل بروفی کو2 جون کو اوریگون کولینیری انسٹی ٹیوٹ میں قتل کیا گیا۔ ڈینئل وہاں چیف انسپکڑ کے طور پر کام کرتا تھا۔
نینسی اور ان کے شوہر کی شادی 27 سال پہلے ہوئی تھی۔ وہ پورٹ لینڈ کے مضافات میں ایک پرتعیش گھر میں رہتے تھے۔
حکام نے 3 ماہ کی تفتیش کے بعد نینسی کو 6 ستمبر کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :