ایشیا کپ 2018 کا سب سے بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن سری لنکا کی چھٹی

افغانستان نے ابوظہبی میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں لنکن شیروں کو 91 رنز سے زیر کرکے سپر 4 مرحلے کیلئے کوالی فائی کر لیا

muhammad ali محمد علی پیر 17 ستمبر 2018 23:58

ایشیا کپ 2018 کا سب سے بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن سری لنکا کی چھٹی
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2018ء) ایشیا کپ 2018 کا سب سے بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن سری لنکا کی چھٹی، افغانستان نے ابوظہبی میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں لنکن شیروں کو 91 رنز سے زیر کرکے سپر 4 مرحلے کیلئے کوالی فائی کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں ایشیا کپ 2018 کے سلسلے میں کھیلے جانے والے چوتھے میچ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے والی سری لنکا اور افغانستان کا جوڑ پڑا۔

(جاری ہے)

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اور اس کی پوری ٹیم 249 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ افغانستان کی جانب سے رحمت چاہ نے 72 رنز کی اننگ کھیلی، جبکہ تھسیرا پریرا نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ 250 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر سے ناکام ثابت ہوئی اور محض 158 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے راشد خان 26 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کر پائے اور سب سے نمایاں رہے۔ اس شکست کے بعد ایشیا کپ کے ایک روزہ میچز کے ٹائٹل کا دفاع کرنے والی سری لنکا ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے۔ جبکہ گروپ بی میں افغانستان اور بنگلہ دیش سپر 4 مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔