انجمن تاجران نے آر پی او فیصل آباد کو تحفظات اورمسائل سے آگاہ کرکے اصلاح احوال کا مطالبہ کردیا

منگل ستمبر 00:30

فیصل آباد ۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) انجمن تاجران نے آر پی او فیصل آباد کو تحفظات اورمسائل سے آگاہ کرکے اصلاح احوال کا مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز آر پی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر سے سپریم انجمن تاجران کے وفد سے محمد اسلم بھلی اورمحمد امین بٹ کی زیر سرپرستی کمیٹی روم آر پی او آفس فیصل آباد میں ملاقات کے دوران تحفظات اورمسائل سے آگاہ کرکے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

دوران میٹنگ انجمن تاجران کے وفد نے آر پی او فیصل آباد کو اپنے تحفظات اور مسائل سے آگاہ کیاانہوں نے کہا کہ شہر کے بیشتر بازاروں میں غلط پارکنگ اور ٹریفک کا نظام بے ہنگم ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے جبکہ ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی میں غفلت اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

چوری،رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں جبکہ اکثر تھانوں کے محرران اور ایس ایچ او ز کا رویہ نا مناسب ہے جس کیوجہ سے تاجران فیصل آباد نہ صرف عدم تحفظ کا شکار ہیں بلکہ موجودہ حالات سے مایوس ہو رہے ہیں۔

لہذاء ان تمام مسائل کا بغور جائزہ لیتے ہوئے انکو حل کرنے کیلئے مناسب انتظامات و اقدامات عمل میں لائیں جائیں۔آر پی او فیصل آباد نے کہا کہ فیصل آباد پولیس انجمن تاجران کے تحفظات و مسائل سے آگاہ ہے اور ان کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیلئے سی پی او فیصل آباد اور سی ٹی او فیصل آباد کو اقدامات کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو بھی مزید فعال بنانے کیلئے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں انشاء اللہ نتائج حوصلہ افزا ء برآمد ہوں گے۔انجمن تاجران نے آر پی او فیصل آباد کا شکریہ ادا کیا اور محرم الحرام میں اپنے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :