مانسہرہ:دوران اسمبلی لوہےکا پائپ بجلی کے تار سے ٹکرا گیا،

ٹیچر اور3 طلبا جاں بحق

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 18 ستمبر 2018 10:04

مانسہرہ:دوران اسمبلی لوہےکا پائپ بجلی کے تار سے ٹکرا گیا،
مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2018ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے علاقے کوائی کے ایک نجی اسکول میں لوہے کا پائپ بجلی کے تار سے ٹکرانے سے ٹیچر اور 3 طلبا جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا، جب ٹیچر اور طلبا اسمبلی کے دوران لوہے کے پائپ پر جھنڈا چڑھا رہے تھے کہ وہ وہاں لٹکنے والے بجلی کے تار سے ٹکرا گیا۔کرنٹ اتنا شدید تھا کہ ٹیچر اور 3 طلبا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے بچے چوتھی، پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طالب علم تھے، جن کی شناخت نعمان، بلال اور آصف کے نام سے کی گئی۔