ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ کا فائنل نومبر سے شروع ہوگا

دفاعی چیمپئن فرانس اور کروشیا کی ٹیمیں ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ فائنل میں پہنچ گئیں

منگل 18 ستمبر 2018 10:30

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) دفاعی چیمپئن فرانس اور کروشیا کی ٹیمیں فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ کے سلسلے میں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں دفاعی چیمپئن فرانس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سپین کو 3-2 سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ کروشیا نے امریکہ کو 3-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، 2-2 سے مقابلہ برابر ہونے کے بعد کروشین کھلاڑی بورنا کورک نے پانچویں اور آخری میچ میں امریکن کھلاڑی فرانسز تیافوئے کو 4 گھنٹے تک جاری رہنے والے کانٹے دار مقابلے کے بعد زیر کر کے ٹیم کو 3-2 سے کامیابی دلا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

کروشیا کو فیصلہ کن معرکے میں دفاعی چیمپئن فرانس کا چیلنج درپیش ہو گا، دونوں کے درمیان فائنل 23 سے 25 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :