سعودی عرب، رشوت کی سزا 5 برس قید، 5 لاکھ ریال جرمانہ مقرر

رشوت کے لین دین کی رپورٹ کرنے والے کوکم از کم 5 ہزار اور زیادہ سے زیادہ ضبط شدہ دولت کا 50 فیصد تک بطور انعام دیا جائے گا

منگل 18 ستمبر 2018 11:24

سعودی عرب، رشوت کی سزا 5 برس قید، 5 لاکھ ریال جرمانہ مقرر
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) سعودی انسداد رشوت قانون میں ترمیم کرکے اس میں 7 نئی دفعات شامل کر دیں۔ قانون میں ترمیم کے بعد پیشہ ورانہ اداروں ، نجی اداروں، کمپنیوں ، کوآپریٹو سوسائٹیوں اور نجی انجمنوں نیز بین الاقوامی تنظیموں و اداروں کے اہلکاروں پر بھی انسداد رشوت قانون نافذ ہوگا اور ’’وعدے‘‘ اور ’’عطیہ‘‘ کو بھی رشوت تصور کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو 5 برس قید اور 5 لاکھ ریال تک جرمانہکی سزا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انسداد رشوت قانون کے تحت جو شخص بھی رشوت کے لین دین کی رپورٹ کرے گا اسے کم از کم 5 ہزار اور زیادہ سے زیادہ ضبط شدہ دولت کا 50 فیصد تک بطور انعام دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :