ویرات اور میں پیشے کو اپنی نجی زندگی پر اثراندازنہیں ہونے دیتے،انوشکاشرما

منگل 18 ستمبر 2018 11:48

ویرات اور میں پیشے کو اپنی نجی زندگی پر اثراندازنہیں ہونے دیتے،انوشکاشرما
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) بھارتی اداکارہ انوشکاشرما کا کہناہے کہ وہ اور ان کے شوہرویرات کوہلی اپنے پیشے کو اپنی نجی زندگی سے دور رکھتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہ وہ اور ان کے شوہر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اپنے پیشے کا احترام کرتے ہیں لیکن عام شادی شدہ جوڑے کی طرح اپنی نجی زندگی پر اثراندازنہیں ہونے دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کو متوازن طور پر گزار رہی ہیںاور دونوںمیاںبیوٰی کی زندگی کی ترجیحات واضح ہیں اور وہ عام لوگوں کی طرح اپنی زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ان کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ ویرات کوہلی ایک عاجزی پسند انسان اور ایک بہترین شوہر ہیں۔ انوشکاشرمااپنی نئی فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیںتاہم فلم 28ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :