ایلون مسک کی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے چاند کے سفر کے مسافر کا اعلان کر دیا

42 سالہ جاپانی ارب پتی، کاروباری شخصیت اور فیشن ٹائیکون یوساکا مائیزچاند کا سفرکرنے والے پہلے مسافر

منگل 18 ستمبر 2018 12:11

ایلون مسک کی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے چاند کے سفر کے مسافر کا اعلان ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) ایلون مسک کی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے چاند کے سفر کے مسافر کا اعلان کر دیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق یہ اعلان منگل کے روز امریکی ریاست کیلیفوریا کے شہر ہاتھورن میں سپیس ایکس کے ہیڈکوارٹرز میں کیا گیا۔42 سالہ جاپانی ارب پتی، کاروباری شخصیت اور فیشن ٹائیکون یوساکا مائیزاوا سپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے چاند تک سفر کرنے والے پہلے نجی مسافر ہوں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے اعلان میں کہاکہ میں نے چاند تک جانے کا ارادہ کر لیا ہے۔ان کی سواری بی ایف آر(بگ فیلکن راکٹ) ہو گی، جس کی رونمائی ایلون مسک نے 2016 میں کی تھی۔یہ ناسا کے اپولو 17 مشن کے بعد پہلا موقع ہو گا کہ کوئی انسان چاند تک جائے گا۔کمپنی کے مطابق یہ مہم ان عام لوگوں کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے جن کے لیے خلا تک رسائی ایک خواب ہے۔ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پہلے بھی عندیہ دیا تھا کہ ان کا پہلا مسافر جاپانی ہو گا۔اب تک چاند پر صرف 24 انسانوں نے تین اپالو مشنز کے ذریعے قدم رکھا ہے اور وہ سب امریکی تھے۔

متعلقہ عنوان :