کویت، فیملی وزٹ ویزے کی مدت 3ماہ کردی گئی

منگل 18 ستمبر 2018 12:13

کویت، فیملی وزٹ ویزے کی مدت 3ماہ کردی گئی
کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) کویت میں غیرملکیوں کے لئے فیملی وزٹ ویزے کی مدت میں3 ماہ کر دی گئی ہے۔ کویت وزارت داخلہ کے سیکرٹری جنرل شیخ فیصل النواف نے تمام ذیلی اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ کویت میں مقیم تارکین کے لئے وزٹ ویزوں کا اجراء ایک ماہ سے بڑھا کر 3ماہ کردیا گیا ہے جس کے بعد فیملی وزٹ ویزے پر غیر ملکی اپنے بیوی اور بچے بھی بلا سکیں گے۔

(جاری ہے)

وزارتی فیصلے کے بعد کے جن غیر ملکیوں کو گزشتہ دنوں ایک ماہ کے لئے فیملی وزٹ ویزے جاری ہوئے ہیں وہ ان میں 3ماہ کی توسیع کرواسکتے ہیں۔ فیملی وزٹ ویزے کے علاوہ دیگر تمام ویزوں کا اجراء پہلے کی طرح ایک ماہ کے لئے ہی ہوا کرے گا۔اس میں والدین، بہن، بھائی اور دیگر رشتہ دار بھی شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :