Live Updates

بیگم کلثوم نواز کے بعد نواز شریف کو دیکھ کر لیگی رہنما ضبط نہ کر سکیں

بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف کو عدالت پیش ہوتا دیکھ کر لیگی رہنما مریم اورنگزیب،نزہت صادق اور زیب النساء آبدیدہ ہو گئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 18 ستمبر 2018 12:08

بیگم کلثوم نواز کے بعد نواز شریف کو دیکھ کر لیگی رہنما ضبط نہ کر سکیں
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہن ترین اخبار-18ستمبر 2018ء) : بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف کو عدالت پیش ہوتا دیکھ کر لیگی رہنما مریم اورنگزیب،نزہت صادق اور زیب النساء آبدیدہ ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز پرول پر ملنے والی رہائی کی مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں۔اس موقع پر شہباز شریف کی جانب سے بار بار میاں محمد نواز شریف کو قائل کرنے کی کوشش کی جاتی رہی کہ انہیں پیرول پر مزید رہائی لینی چاہیے تاہم سابق وزیر اعظم نے مزید رہائی لینے سے انکار کردیا۔

آج وہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد پہلی مرتبہ العزیزیہ کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم خاصے بجھے بجھے اور اداس نظر آئے۔

(جاری ہے)

اپنی شریک حیات کے ساتھ چھوٹ جانے کا غم انکے چہرے پر صاف دیکھا جا سکتا تھا۔اس موقع پر انہوں نے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کل تک ہم اسی عدالت کے باہر کھڑے بیگم کلثوم نواز کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کرتھے اور ایک آج کا دن ہے کہ ہم انکی مغفرت کے لیے دعا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم احاطہ عدالت میں بھی خاموش رہے اور کسی سے بات چیت کرنے کی بجائے اپنی نشست کے ساتھ ٹیک لگا کر آنکھیں بند کئیے بیٹھے رہے۔اس موقع پر لیگی خواتین رہنما مریم اورنگزیب،نذہت صادق اورزیب النساء سے سابق وزیر اعظم کی یہ حالت برداشت نہ ہو سکی اور وہ زار و زار رونے لگیں۔تاہم کچھ دیر عدالت میں جرح ہو نے کے بعد العزیزیہ ریفرنس کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات