لہسن جسم کے لیے ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے، ماہرین

منگل 18 ستمبر 2018 12:24

لہسن جسم کے لیے ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے، ماہرین
قصور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء)برطانوی ماہرین نے لہسن کو کان کا درددور کرنے میں مفید قرار دیدیا۔ برطانوی ماہرین صحت کا مانناہے کہ لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے اوراس کی وجہ سے جسم میں کئی طرح کی بیماریاں ختم ہوتی ہے جبکہ سوزش سے بھی نجات ملتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کیمطابق اگراپ کا کان تکلیف میں ہو تو رات کو سونے سے قبل لہسن کے ایک ٹکڑے کو کاٹ کر کان میں رکھ لیں اور جب صبح آپ جاگیں گے تو کان کے درد سے مکمل نجات پاچکے ہونگے۔

ماہرین کا کہناہے کہ جوجراثیم کان میں انفیکشن کا باعث بنتے ہیں لہسن انہیں ختم کردیتاہے اس سے قبل یہ نسخہ جنرل آف میڈیکل سائنس میں ایک چینی ماہرنے اپنے مقالے میں شائع کیاتھا۔ اس تحقیق کیساتھ ہی ماہرین کا مشورہ ہے کہ اگرکسی قسم کی الرجی ہو تو اس نسخے کو آزمانے سے پہلے ڈاکٹرز سے ضروررجوع کریں جبکہ اس طرح کے نسخے بچوں پر آزمانے سے گریزکریں۔