وزیراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا سے اغواء برائے تاوان کے مغوی 16 سالہ طالب علم کابھیرہ کے علاقہ حضور پور میں قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

منگل 18 ستمبر 2018 12:34

وزیراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا سے اغواء برائے تاوان کے مغوی 16 سالہ طالب ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا سے اغواء برائے تاوان کے مغوی 16 سالہ طالب علم کابھیرہ کے علاقہ حضور پور میں قتل کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی اوسرگودھاسیرپورٹ طلب کی اور ہدایت کی کہ گرفتار ملزمان کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کر کے مقتول کیخاندان کوانصاف فراہم کیا جائے۔

سرگودھا پولیس مقدمہ کا چالان دہشت گردی کی عدالت میں بجھوا نے پر غور کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق مقتول محمدعثمقن کے باپ محمد منیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا محمد اکرم میرا پڑوسی تھا اسکے بچے کا میرے گھرآنا جانا تھا محمد اکرم کے بچے محمد نعیم نے اپنے تین کزنوں عتیق الرحمن، سرفراز احمد ،اور محمد ریاض کھوکھر کے ہمراہ میرے 16 سالہ بچے محمد عثمان کو اغوا کرکے 30 لاکھ روپے تاوان مانگا میں نے 10 لاکھ تاون ادا بھی کیا اب دوسری قسط 10روپے ادا کرنے کیلئے ماڈل ٹاؤن سرگودھا گیا۔

جہاں 10 لاکھ روپے ادا کرتے ہوئے پولیس پہنچ گئی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی تاہم پولیس ٹیم نے 10 لاکھ روپے اور اسلحہ سمیت ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا۔ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کو ان کے کئے کی کڑی سے کڑی سزا ملنا چاہئی-