اوپن یونیورسٹی نے کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی ای/ایم پی اے پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا

سمسٹر خزاں 2018ء کے داخلے جاری ہیں

منگل 18 ستمبر 2018 12:34

اوپن یونیورسٹی نے کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی ای/ایم پی اے پروگرامز کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی ای/ایم پی اے پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ،ْ یہ دونوں پروگرامز کامن ویلتھ آف لرننگ ،ْ کینیڈا کے اشتراک عمل سے شروع کئے گئے ہیں۔ یونیورسٹی10۔پی ایچ ڈی پروگرامز ،ْ 9۔ایم فل ،ْ چار ایم ایس ،ْ چھ ایم ایس سی ،ْ میٹرک ،ْ ایف ای،ْ بی ای،ْ اے ٹی ٹی سی ،ْ پی ٹی سی ،ْ سی ٹی اور بی ایڈ پروگرامز کے نتائج پہلے ہی ڈکلئیرڈ کرچکی ہے۔

یہ تمام نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے گئے ہیں اوررزلٹ کارڈ طلبہ و طالبات کو بذریعہ ڈاک ارسال کئے جاچکے ہیں۔کنٹرول امتحانات کے مطابق وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت پر باقی تعلیمی پروگرامز کے نتائج کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سمسٹر خزاں2018ء کے داخلے جاری ہیں ،ْ تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس ،ْ علاقائی کیمپسسز ،ْ رابط دفاتر اور ملک بھر میں قائم کئے گئے سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

سیل پوائنٹس کی معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ یا ہیلپ لائن 051-111-112-468سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ داخلوں کی آخری تاریخ 25۔ستمبر2018 مقرر کی گئی ہے۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔