Live Updates

مبینہ انتخابی دھاندلی اورخصوصی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظورکر لی گئی

2018 کے انتخابات کی چھان بین کیلیےحکومت اوراپوزیشن کاپارلیمانی کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق ہوا ہے،شاہ محمود قریشی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 18 ستمبر 2018 12:24

مبینہ انتخابی دھاندلی اورخصوصی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظورکر لی گئی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہن ترین اخبار-18ستمبر 2018ء) : قومی اسمبلی کے اجلاس میں مبینہ انتخابی دھاندلی اورخصوصی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظورکر لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا انتخابی معرکہ منعقد ہوا۔جس میں پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری۔جس کے بعد اس نے وفاق سمیت پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں حکومت قائم کر لی اور اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئے ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔

ان انتخابات میں مسلم لیگ ن دوسری بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی تیسری بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی۔ان انتخابات کے نتیجے میں جہاں تحریک انصاف کو بڑی کامیابی ملی وہیں اپوزیشن میں بیٹھنے والی سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اسکے دیگر حلیفوں نے انتخابات پر دھاندلی کا الزام لگایا اور متحدہ اپوزیشن کے نام سے ایک اتحاد قائم کرلیا۔

(جاری ہے)

اس اتحاد کا پہلے دن سے یہی موقف تھا کہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف پارلیمانی کمیشن بنا یا جائے اور اس بات کا تذکرہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اس اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں کیا۔تاحال حکومت نے اپوزیشن کا یہ مطالبہ پورا نہیں کیا۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔گزشتہ روز کی خبر کے مطابق حکومت نے دھاندلی کے خلاف پارلیمانی کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

اس حوالے سے تازہ ترین خر کے مطابق قومی اسمبلی میں مبینہ انتخابی دھاندلی اورخصوصی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظورکر لی گئی ہے۔تحریک پاکستان تحریک انصاف کے علی محمد خان کی طرف سے پیش کی گئی۔اس حوالے سےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات کی چھان بین کیلیےحکومت اوراپوزیشن کاپارلیمانی کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق ہوا ہے جس جلد ہی عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات