آئی سی سی ویمن چمپئن شپ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

جنوبی افریقن ویمن ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ،ْرپورٹ

منگل 18 ستمبر 2018 12:56

آئی سی سی ویمن چمپئن شپ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ..
برج ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) آئی سی سی ویمن کرکٹ چمپئن شپ کے سلسلے میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل بدھ کو برج ٹائون میں کھیلا جائیگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 22 ستمبر کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمن چمپئن شپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 9 میں سے 6 فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، آسٹریلوی ٹیم پانچ فتوحات کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ پانچ فتوحات کے ساتھ تیسرے، پاکستان چار فتوحات کے ساتھ چوتھے، بھارت چار فتوحات کے ساتھ پانچویں، ویسٹ انڈیز تین کامیابیوں کے ساتھ چھٹے، جنوبی افریقہ دو کامیابیوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے جبکہ سری لنکن ٹیم آٹھ میں سے ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔یاد رہے کہ جنوبی افریقن ویمن ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں 40 رنز سے شکست دی تھی۔