ڈوچے بینک کا آئندہ سال بریگزٹ کے بعد اثاثے فرینکفرٹ منتقل کر دینے کا اعلان

منگل 18 ستمبر 2018 13:12

ڈوچے بینک کا آئندہ سال بریگزٹ کے بعد اثاثے فرینکفرٹ منتقل کر دینے ..
فرینکفرٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) جرمنی کے ڈوچے بینک نے آئندہ سال بریگزٹ کے بعد اپنے بڑی تعداد میں اثاثے فرینکفرٹ منتقل کر دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈوچے بینک کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق آئندہ سال برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہو جانے کے بعد بینک اپنے بڑی تعداد میں اثاثوں کو فرینکفرٹ منتقل کر دے گا اور لندن میں ان کا بینک ڈوچے کی ایک برانچ کے طور اپنا آپریشن جاری رکھے گا۔

انھوں نے کہا کہ بعد ازاں اثاثوں بارے مزید فیصلہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان ہونے والی مالیاتی مفاہمت کے بعد کیا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ مستقبل میں ان کے انوسٹمنٹ بینکنگ کلائنٹ کے لئے بکنگ مرکز لندن کے بجائے فرینکفرٹ ہو گا جبکہ لندن برانچ کے آپریشن محدود کر دیئے جائیں گے۔