ایشیائی حصص بازاروں میں مندی،تانبے کی قیمت گر گئی

منگل 18 ستمبر 2018 13:12

ایشیائی حصص بازاروں میں مندی،تانبے کی قیمت گر گئی
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) صدر ٹرمپ کی جانب سے چین کی اضافی 200 ارب ڈالر کی درآمدات پر محصولات عائد کئے جانے کے اعلان نے ایشیائی حصص بازاروں میں مندی پھیلا دی۔منگل کو ٹرمپ کے فیصلے کا جھٹکا امریکی شئیرز کو بھی لگا جہاں ایس اینڈ پی انڈکس اور ڈو جونز انڈکس دونوں کے پیداواری پوائنٹس میں 0.2 فیصد کمی آئی۔

(جاری ہے)

ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈکس آ ایشیاء پیسیفک شیئرز ایکس جاپان 0.3 فیصد کمی کا شکار ہوا جبکہ ہانگ کانگ کے مرکزی ہینگ سینگ انڈکس کی0.7 فیصد پوانٹس کم ہوئے۔

آسڑیلین سٹاک مارکیٹ کا مرکزی انڈکس0.4 فیصد،شنگھائی بلیو چپ انڈکس کا 0.1 فیصد اور ٹوکیو سٹاکس کا نکی225 انڈکس 0.1 فیصد کمی کا شکار ہوئے۔عالمی ترقی کا بیرو میٹر سمجھی جانے والی دھات تانبے کے نرخ صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد نیچے آگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :