Live Updates

2013میں سوئی گیس کمپنیاں منافع کما رہی تھیں 2018 میں 152ارب خسارے کا شکار ہو گئیں‘ جمشید چیمہ

سابقہ حکمران خزانہ چھلکنے کے دعوے کر رہے تھے لیکن حقیقی صورتحال پوری قوم کے سامنے آ چکی ہے ‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی

منگل 18 ستمبر 2018 13:12

2013میں سوئی گیس کمپنیاں منافع کما رہی تھیں 2018 میں 152ارب خسارے کا شکار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ سوئی گیس کے عام صارف کے سلیب میں انتہائی معمولی اضافہ کیا گیا ہے او راس کا بل صرف 10سے 23روپے تک بڑھے گا ،سوئی نادرن اور سوئی سدرن 2013ء میں منافع میں جارہی تھیں جبکہ تجربہ کار ی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے 152ارب روپے کا خسارہ چھوڑ کر گئے ۔

اپنے ایک بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت نے انتہائی نا گزیر حالات میں گیس کے بلوں میں اضافہ کیا ہے لیکن اس میں بھی غریب پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ سابقہ حکمران خزانہ چھلکنے کے دعوے کر رہے تھے لیکن حقیقی صورتحال پوری قوم کے سامنے آ چکی ہے ۔ موجودہ حکومت ملک کے بہترین مفاد میں پائیدار فیصلے کرے گی جس سے آنے والے سالوںمیں ہر طبقے کو ریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کو تبدیل کیا جائے گا اور حقیقت پسندانہ پالیسیاں ترتیب دی جائیں گی اور اسی سے ملک آگے بڑھے گا۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ گردشی قرضے اژدھا کی صورت اختیار کر چکے ہیںجو ہمارے ادھاروں کو نگلنے کے قریب ہیں ۔ حکومت قومی اداروںکو اپنے پائوں پر کھڑا کرے گی او رانشا اللہ یہی ادارے قومی خزانے پر بوجھ بننے کی بجائے منافع کمائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات