بلوچستان عوامی پارٹی کے نومنتخب سینیٹر سرفراز بگٹی نے حلف اٹھا لیا

منگل 18 ستمبر 2018 13:34

بلوچستان عوامی پارٹی کے نومنتخب سینیٹر سرفراز بگٹی نے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے نومنتخب سینیٹر سرفراز بگٹی نے حلف اٹھا لیا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سرفراز بگٹی سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے رول آف ممبرز پر دستخط کئے۔ ایوان بالا کے ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیرمقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :