جرائم پیشہ افراد اورغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر راہ راست پر آجائیں‘کیپٹن (ر) واحد محمود

منگل 18 ستمبر 2018 13:46

مردان ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) واحد محمودنے کہا ہے کہ سود خوری، انڈر پلئے ، منشیات فروشی، قبضہ گروہ ،قمار بازی، فحاشی کے اڈے ،کار لفٹنگ، ناجائز تجاوزات، ہوائی فائرنگ اور دیگر سماجی جرائم پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔مزید کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری۔

جرائم پیشہ افراد اورغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر راہ راست پر آجائے ، کسی کو بھی نقص امن کی اجازت نہیں ہو گی بصورت دیگر ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس پی آپریشن گل نواز خان کے زیر صدارت مردان پولیس کا گذشتہ 14دنوں کے حوالے سے منعقدہ کرائم میٹنگ میں کیاجس میںتمام سرکل کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سماجی جرائم پر قابو پانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ کے دوران ایس پی آپریشن گل نواز خان جدون نے پولیس افسران کوہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،قیام امن کو برقرار رکھنے اور معاشرتی جرائم کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔