موجودہ دور بندوق کا نہیں تعلیم اور ٹیکنا لوجی کا ہے ، افتخار مشوانی

منگل 18 ستمبر 2018 13:46

تیمرگرہ ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) مشوانی قبیلہ کے اکابرین نے انگریز وں کو شکست دی جبکہ حالیہ دہشت گردی کے دوران بھی اپنا کر دار ادا کیا ہے اگر ضرورت پڑی تو مشوانی قوم کے لاکھوں قبائل ملک کی سلامتی اورتحفظ کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہونگے اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کریںگے ان خیا لات کاا ظہار ممبر صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی ، مشوانی قبیلہ کے مرکزی صدرعارف شاہ مشوانی ، سردار انور شاہ مشوانی ، مولانا قاضی عزیز الحق عثمانی ، علی شاہ مشوانی ، سید مراد علی شاہ مشوانی ملک احمد شاہ زرین مشوانی ، اکرام الحق مشوانی و دیگر نے تیمرگرہ ریسٹ ہاوس میں مشوانی قبیلہ کے ایک بڑے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ موجودہ دور بندوق کا نہیں تعلیم اور ٹیکنا لوجی کا دور ہے ‘کنونشن میں کراچی، سندھ، بلوچستان ، اور خیبر پختون خوا سے قبیلہ مشوانی کے عمائدین اور کار کنوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی مقررین نے کہا کہ وہ ایک نڈر اور بہادر قوم ہے‘مقررین نے مشوانی قبیلہ کو ایک پلیٹ فارم پر منظم اور متحد کرنے اور ملک گیر سطح پراپنی برادری کی تنظیم سازی کرنے ، بلڈ بنک کے قیام ،اور ویلفیئرٹرسٹ کے قیام کا بھی اعلان کیامقررین نے کہا کہ موجودہ دور بندوق کا نہیں تعلیم اور ٹیکنا لوجی کا دور ہے۔