ہر شعبے میں ترقی کیلئے مناسب منصوبہ بندی نہایت ضروری ہے‘ ڈاکٹر گل زمان

منگل 18 ستمبر 2018 13:46

چکدرہ ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) مالاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل زمان نے کہاہے کہ یونیورسٹی کی مالی پوزیشن کومستحکم کرنے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے‘ ہر شعبے میں ترقی کیلئے مناسب منصوبہ بندی نہایت ضروری ہے‘ ہر شعبے کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کی کوششیں جاری ہیں‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا‘ اجلاس میں یونیورسٹی کے فنانس اور منصوبہ بندی کے مختلف مسائل کو زیر غور لاکر یونیورسٹی کی تعمیروترقی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :